اب تو بوٹ پالش بھی مہنگی ہوگئی” حامد میر کا ذومعنی ٹویٹ “ماضی میں حامد میر نواز شریف کے بارے میں بھی کافی کچھ کہتے اور لکھتے رہے ہیں

پاکستان کے معروف صحافی جو اپنے متنازعہ بیان کی وجہ سے زیرعتاب ہیں اور جنہیں جیو نیوز چینل کے پروگرام کیپیٹل ٹاک سے سیک کردیا تھا

آج ایک بار پھر ان صحافی کو حکومت کے خلاف پہلے یوٹیلیٹی اشیا ء گھی ۔بوٹ پالش۔بجلی سرف وغیرہ مہنگی ہونے، ان پر سبسڈی ختم کرنے اور اب پٹرول ڈیزل اور ؐمٹی کا تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے بولنے کا ایک نادر موقع ہاتھ آگیا

انھوں نے پٹرول اور گھی کو موضوع بحث بنانے کی بجائے بوٹ پالش کو اپنے ٹویٹ کا موضوع بنایا کیونکہ بوٹ پاش ایک محاورے کے طور پر استعمال بھی کیا جاتا ہے

ان کا مطلب شائد عمران خان کو ہدف تنقید بنانا تھا جن کو مریم بھی ملازم اور ربر سٹمپ کے خطاب سے نوازتی رہتی ہیں

حامد میر کے اس بیان پر تحریک انصاف والے کہاں چپ بیٹھنے والے تھے انھوں نے بھی حامد میر کو دل کھول کر برا بھلا کہا اور ان کی صحافت کو بھی اپنی تنقید کے نشانے پر رکھا انھوں نے ریحام خان کی شکست کے حوالے سے بھی حامد میر کو کھری کھری سنائیں

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل