ابھی ہم زندہ ہیں :القاعدہ کے سربراہ کی نئی ویڈیو جاری

اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد شدت پسند کالعدم جماعت کے سربراہ ایمن الظواہری کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں وہ بھارت میں اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی بھارتی مسلمان لڑکی مسکان کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں

شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بارے میںدوسال قبل 2020 میں اطلاع ملی تھی کہ ان کی موت واقع ہو چکی ہے تاہم اب ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس سے ان کے زندہ ہونے کا ثبوت مل گیا ہے۔ یہ نئی ویڈیو القاعدہ کی طرف سے 5 اپریل کو جاری کی گئی ہے، جس میں ایمن الظواہری 8فروری کو بھارت میں پیش آنے والے مسکان خان والے واقعے کے متعلق بات کر رہے  ہیں جس میں مسکان خان نے انتہاپسند ہندوﺅں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا۔

اس ویڈیو کے ریلیز ہونے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ شدت پسند رہنما ابھی حیات ہیں تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ وہ اس وقت دنیا کے کس کونے میں رہائش پزیر ہیں

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف