پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے 2 روز قبل خبر بریک کی تھی کہ پی سی بی میں مصباح الحق کو اہم عہدہ دیا جارہا ہے -جس کا آج جواب مصباح الحق کی جانب سے آگیا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پی سی بی نے فی الحال کوئی رابطہ نہیں کیا اگر رابطہ ہوگا تو دیکھوں گا کیا رول دیا جاتا ہے، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستانی سپنرز کیلئے چیلنج ہوگی، سیریز میں سپنرز کا رول بڑا اہم ہوگا۔
ورلڈ کپ: بھارتی کنڈیشن پاکستان کو سپورٹ کرتی ہے: مصباح الحق
تفصیلات جانیے: https://t.co/3gcCCizmus#GeoSuper pic.twitter.com/EnPAvE13Ha— Geo Super (@geosupertv) July 14, 2023
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ امید ہے پاکستان ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گا، بھارت میں کنڈیشن زبردست ہوتی ہے تاہم اندیا کی وکٹیں پاکستان کے لیے بہترین ہیں اور انہیں ان پر کارکردگی دکھانا آسان ہے ، کراؤڈ کا پریشر ہوتا ہے مگر اتنی بھیڑ کے سامنے کھیلنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ بھی ہوتا ہے ۔ ورلڈ کپ میں اہم کام 11 کھلاڑیوں کا انتخاب ہے جو کنڈیشن کو دیکھ کر سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔
سابق قومی کرکٹرعبدالرزاق نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کی کوچنگ ملنے کی پیشگوئی کردی۔ایک انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ پی سی بی میں کمان کی حالیہ تبدیلی کے بعد فوری طور پر فیصلے متوقع نہیں مگر میرے خیال میں کوچ کی پوسٹ مصباح الحق کو دینے کا قوی امکان ہے۔#Coach #PCB pic.twitter.com/JVwpSiGeOr
— 17 News Digital (@17newsdigital) July 12, 2023
پی سی بی کی جانب سے بطور کوچ یا چیف سلیکٹر واپسی کیلئے ابھی تک رابطہ نہیں کیا گیا،مصباح الحقhttps://t.co/xKlg6x0pZ1@captainmisbahpk @TheRealPCB pic.twitter.com/XtB75PRamu
— UrduPoint اردوپوائنٹ (@DailyUrduPoint) July 14, 2023
مصباح الحق نے کہا کہ پی سی بی میں بار بار تبدیلیوں سے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے، جس سے کرکٹرز اور منیجمنٹ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے جو اچھی بات نہیں ہے، جو بھی ادارہ ہو اس میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے، پی سی بی میں بار بار تبدیلی سے کھلاڑی مشکلات کا شکار ہیں۔