ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ؛الیکشن کمیشن کی کپتان کو پارٹی کی قیادت سے ہٹانے کی میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

آج صبح سے میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ان کو اپنی جگہہ کسی دوسرے شخص کو پارٹی ہینڈ اوور کرنے کا کہا جائے گا -مگر کپتان کے وکیل نے خان سے ملاقات کے بعد آکر واضح اعلان کردیا کہ خان کی جیل میں موجودگی تک کور کمیٹی اپنا کام کرے گی اور پارٹی چئیرمین کی مشاورت سے کرے گی اور ان کی مرضی اور منشا کے بغیر کوئی کسی قسم کا فیصلہ نہیں کرے گا -اس کے بعد اب الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی وضاحت آگئی ہے –

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔الیکشن کمیشن کی چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تاحال چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدےسے ہٹانے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانونی مشاورت کے بعد باقاعدہ فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم انھوں نے اس بات کو بالکل مسترد بھی نہیں کیا الیکشن کمیشن حالات کو دیکھ کر ہی کوئی فیصلہ دے گا –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز