ابوظہبی میں وکٹ تیار کرنے والے کیوریٹرموہن سنگھ کی زندگی کا چراغ بجھ گیا :اس نے خودکشی کی یا اس کی جان لی گئی ؛ ایسا کیوں ہوا ؟تحقیقات جاری


ابوظہبی : شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج جاری میچ کے کیوریٹر موہن سنگھ نے اتوار کو مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پیش آیا جہاں کیوریٹر موہن سنگھ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ پچ بھی موہن سنگھ نے بنائی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ36 سالہ موہن سنگھ نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، جب کہ انتظامیہ نے موت کی وجہ جاننے کے لیے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیویز اور افغانوں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ میچ بھارت کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ تھا۔ مگر نیوزی لینڈ نے افغانستان کی ایک نہ چلنے دی اور ابتدا سے ہی انیہں گھیرے میں لے لیا اور یوں وہ بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے 126 رنز کا ہدف نیوزیلیند نے 2 وکٹوں پر پورا کرلیا اور یوں انڈیا ٹورنامنٹ سے باہر نکل گیا وکت بنانے والے کی بدقسمتی یہ ہوئی کہ اس پر پاکستان نے اپنی پرفارمنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور پہلی بار ورلڈ کپ میں سب سے زیدہ پوائنٹ لینے اور ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بن کر ابھری ۔

آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، اور ویسٹ انڈیز نے وکٹوں پر پرفارم کیا ہے جو موہن سنگھ کا کام ہے۔

موہن ستمبر 2004 میں موہالی کے پنجاب کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان میں کیوریٹر کے طور پر تربیت حاصل کرنے کے بعد ابوظہبی آئے، جہاں وہ 1994 سے ملازمت کر رہے تھے، پہلے وہ گراؤنڈ سپروائزر کے ساتھ ساتھ ٹینس سمیت متعدد کھیلوں میں کوچز کی مدد کرتے تھے۔ اس سے پہلے کہ اس کی توجہ کرکٹ کی طرف جائے ان کو کئی جاب آفرز تھیں ۔

اس کے پاس تین پیشکشیں تھیں مگر اس نے یوگنڈا اور ہندوستان کے اندر عہدوں کی بجائے ابوظہبی میں ملازمت اختیار کی۔

مگر حالیہ شکست کے بعد ان کی ہمت ٹوٹ گئی اب تحقیقات کے بعد معلوم ہوگا کہ انھوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا یا ان کے ساتھ کچھ کیا گیا

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے