ابرارالحق (غلاف کعبہ) کسوہ کے حوالے سے اپنی خوش قسمتی پرنازاں : ویڈیو جاری کردی

محرم الحرام کے ساتھ ہی نئے اسلامی سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس مرتبہ یکم محرم کو کعبہ شریف کی کسوہ تبدیل کی گئی۔ اس روح پرور نظارے کو دنیا بھر کے مسلمان ممالک میں ہمیشہ براہ راست نشر کیا جاتا ہے تاکہ پوری دنیا کے مسلمان برکات میں شریک ہوسکیں۔

پاکستان کے ماضی کے مشہور گلوکار اور سیاستدان ابرارالحق نے بیت اللہ سے ایک اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کسوہ یعنی غلاف کعبہ کے ایک ٹکڑے پرسوئی دھاگے کی مدد سے سلائی کی سعادت حصل کررہے ہیں

ابرار الحق جب حج کے لیے گئے تو کسوہ کے ایک حصہ پر سلائی کرنا ان کا مقدر ٹھہرا اور اب یہ کسوہ کعبہ شریف کی زینت بن رہی ہے۔ ابرار الحق نے اپنے مرحوم والدین کو یاد کرتے ہوئے یہ خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے والدین اپنی زندگی میں یہ لمحہ دیکھ سکتے تو یہ بہت بڑی نعمت ہوتی

مداحوں نے ابرار الحق کو اس نعمت پر مبارکباد دی اور ان کے فوت شدہ والدین کے لیے دعا کی

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل