پاکستان 2007 کے ورلڈ کپ میچ مین آئرلینڈ سے ون ڈے میچ ہارا تھا اس کے بعد گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسے شکست ہوئی تو ٹیم کے سابقہ کھلاڑی بھی خاموش نہ رہ سکے ،کامران اکمل اور احمد شہزاد نے ٹیم کی کمزوریوں پر کھل کر بات کی – سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر انفرادی ریکارڈز کو ترجیح دینے کا الزام عائد کردیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ دیکھ رہا ہوں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ذاتی اہداف کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کا ٹیم کو نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے! ٹیم انتظامیہ جلد اسکی نشاندہی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے تو ہی نتائج سامنے آئیں گے، کھلاڑیوں کو ٹیم کے بارے میں سوچنا پڑے گا ورنہ اسی طرح میچز ہارتے رہیں گے۔واضح رہے کہ 2007 ورلڈکپ کے بعد پاکستان کو آئرلینڈ کے ہاتھوں کسی بھی فارمیٹ میں یہ دوسری شکست تھی۔
کمزور آئرش ٹیم سے شکست کے بعد قومی ٹیم سے مسلسل نظر انداز کیے جانے والے احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ میں پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا آج بھی بینچ اسٹرنتھ چیک کررہے ہیں؟” کبھی کبھی اپنی طاقت کو آزمائیں۔اس سے پہلے نیوزی لیند میں شکست پر بابر اعظم نے کہا تھا کہ میچز مین بار بار تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے انہیں شکست ہوئی ہے –
ائرلینڈ سے شکست پر کامران اکمل اور احمد شہزاد بھی بول پڑے
24