آیا صوفیہ کے بعد ترکیہ کا ایک اور چرچ مسجد میں تبدیل

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد بیزینٹائن چرچ آف سینٹ سیویئر اِن کورا کو مسجد میں تبدیل کر دیا ہے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اگست 2020 میں اس چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس بات کا باقاعدہ اعلان آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد کیا گیا۔ ان دونوں تاریخی عبادت گاہوں کا شمار اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے اور دونوں کی مساجد میں تبدیلی کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی نے سراہا ہے۔

یاد رہے کہ جب رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تو پوپ فرانسس نے ان کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ان دونوں عبادت گاہوں کو خلافت عثمانیہ کے ختم ہونے کے بعد کئی دہائیوں قبل میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔� سلطنت عثمانیہ نے اپنے دور اقتدار میں بہت کے ممالک پر قبضہ کیا تھا مگر پھر دوسری جنگ عظیم کے بعد بہت سے علاقے ان سے چھن گئے تھے اس دور میں بہت سی مساجد کو چرچ میں تبدیل کردیا گیا تھا –

Related posts

حسینی فوج کے سالار حضرت عباسّ کو علمدار کیوں کہا جاتا ہے ؟

محرم الحرام میں 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ

حضرت خالد بن ولید نے بسم اللہ پڑھ کر زہر کیوں کھالیا تھا؟ایمان افروز واقعہ