آڈیو لیک معاملہ : پرویزالہی کی فواد چوہدری کے اہل خانہ سے معزرت

کل پرویز الہی نے ق لیگ کے ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کے بارے میں انتہائی نازیبا جملے بول دیے اس کے بعد ان کی ایک اور آدیو بھی لیک ہوگئی جس میں وہ فواد چوہدری کو برا بھلا کہہ رہے ہیں جس پر تحریک انصاف کی جانب سے سخت ری ایکشن آیا اور عوام نے بھی پرویز الہی کو آڑے ہاتھوں لیا تو پرویز الہی کو احساس ہوگیا کہ وہ غلط کام کرگئے ہیں جس کے بعد انھوں نے فواد چوہدری اور ان کے اہل خانہ سے معزرت کرلی-
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق بیان پر ان کے اہل خانہ سے معذرت کر لی ہے ۔ اس پر فواد کے بھائی فیصل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے ، آپ ہمیں شرمندہ کر رہے ہیں، آپ بڑے ہیں ، میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے ہیں اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ، ہم بطور خاندان آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کی دائم سلامتی کیلئے دعاگو ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو ٹیلیفون کیا اور آڈیو لیک میں فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق سامنے آنے والے بیان پر معذرت کی اور کہا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط احترام و عقیدت کا رشتہ ہے ،، کل کے نادانستہ بیان سے فواد چوہدری اور اہلخانہ کے جذبات مجروح ہوئے ، جس کا مجھے افسوس ہے ، فواد کی گرفتاری ، جھوٹے پرچے کا اندراج سفاکیت ، نہایت قابل مذمت ہے ،اپنے بیان پر معذرت خواہ ، فواد اور اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتاہوں ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی