جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا گیا جو مبینہ آڈیو لیکس کی صداقت اور عدلیہ کی آزادی پر پڑنے والے اثرات کی تحقیقات کرے گا۔ بلوچستان کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق بھی کمیشن میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا گیا#ARYNews pic.twitter.com/ITEYfYUGp3
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) May 20, 2023
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی جوڈیشل کمیشن قائم،نوٹیفکیشن جاری
مزیدتفصیلات: https://t.co/u7doCrIM3Y pic.twitter.com/DKdIQRLa2B— PNN News (@pnnnewspk) May 20, 2023
مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا۔ یہ انکوائری کمیشن 30 روز میں مبینہ آڈیوز پر تحقیقات مکمل کرے گا۔جوڈیشل کمیشن متنازعہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرے گا -سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی سپریم کورٹ کے جج کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی جبکہ ان کی ایک وکیل کے ساتھ لیک ہونیوالی مبینہ آڈیو کے علاوہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی رہنما مسرت چیمہ کے ساتھ جو میبنہ آڈیو لیک ہوئی سمیت دیگر آڈیوز کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ان آڈیو لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد حکومت کی جانب سے تحفظات کا اظہار اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات کی گئی تھی اور آج اس پر عمل درآمد کردیا گیا
–