آپ کا پیسہ اور طاقت بھی آپ کو ورلڈ کپ میں فتح نہیں دلوا سکی:رکی پونٹنگ

پاکستانی عوام ایک ماہ سے شور مچارہی تھی کہ بھارت میں ہونے والے انڈین میچز فکسڈ ہیں اور بھارت پیسے کے زور پر میچز جیت رہا ہے اب اس پر رکی پونٹنگ نے مہر ثبت کردی انھوں نے کھل کر بتادیا کہ بھارت کے تمام میچز فکسڈ تھے – آسٹریلیا کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ میں آسٹریلوی فتح کو انصاف کی جیت قرار دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف کی جیت ہے، بڑے شرم کی بات ہے کہ آپ کا پیسہ اور آپ کی طاقت بھی اب تک آپ کو ورلڈ کپ میں فتح نہیں دلوا سکی۔انہوں نے کہاکہ پیسے سے کامیابی خریدی نہیں جاسکتی اور یہ بات پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں نے کئی بار ثابت کی ہے۔رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے بچھائے جال میں پھنس گیا،بھارت نے فائنل کے لیے جو وکٹ تیار کی تھی وہ اس پر ہی الٹی پڑ گئی۔اس سے پہلے سوشل میڈیا یہ بھی کہا جارہا تھا کہ بھارت کے ساتھ میچ میں جو وکٹ مخالف ٹیم کو دکھائی جاتی تھی اس پر میچز ہی نہیں ہوتا تھا -یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے ورلڈ کے فائنل میچ میں بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ ٹرافی جیتی تھی اور بھارت کو ان کے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کے سامنے باآسانی ہرا دیا تھا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی