موٹے افراد بالخصوص خواتین کو دیکھ کر ہنس پڑن اتو فطری عمل ہے مگر بعض اوقات ایسے انہونے وقعات ہوجاتے ہیں کہ جنہیں سننے کے بعد بھی یقین نہیں ہوتا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے -ایسا ہی شرمناک واقعہ برازیل میں ایک موٹی خاتون کے ساتھ پیش آیا جس کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا – خاتون کو موٹاپے کی وجہ سے پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق جولیانا نیمے نامی یہ خاتون سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے اور انتہائی موٹاپے کا شکار ہے۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے لبنان گئی جہاں سے واپس برازیل جانے کے لیے وہ بیروت کے فضائی اڈے پر گئی مگر اسے جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔
38سالہ جولیانا کو عملے نے یہ کہہ کر روک دیا کہ ان کی سیٹوں کا سائز چھوٹا ہے، جن میں وہ فٹ نہیں آئے گی اور اگر سیٹ میں بیٹھ بھی گئی تو سیٹ بیلٹ نہیں باندھ سکے گی جو قانوناً لازمی ہے۔ جس کے بعد اسے دوسرے بڑے طیارے کے ذریعے برازیل کا سفر کرنا پڑا اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر جولیانا نے لکھا کہ ”قطر ایئرویز کے عملے کے اس ناروا سلوک سے مجھے انتہائی ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا اور پھر دوبارہ ٹکٹ بک کرانے پر مجھے 1ہزار پاﺅنڈ اضافی خرچ کرنے پڑے۔ قطر ایئرویز کی طرف سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا-