آپ مجھ سے میری بات کریں، جماعت کو درمیان میں نہ لائیں: مریم نواز شریف

ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالتی سزا کالعدم قرار دینے کے لیے دائر مریم نواز کی درخواست پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور ہو گئے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دینے کے لیے دائر متفرق درخواست پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دائر اعتراضات دور کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔

Image Source: Dawn

سزا کے خلاف دائر متفرق درخواست پر شہباز شریف کے ساتھ ہونے سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا آپ مجھ سے میری بات کریں، جماعت کو درمیان میں نہ لائیں۔

مریم نواز کی متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست 13 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

Image Source: O&A

خیال رہے کہ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی متفرق درخواست پر دو اعتراضات دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز نے اس درخواست میں وہی استدعا کی جو مرکزی اپیل میں کی تھی جبکہ مریم نواز فریش گراؤنڈز کورٹ کی اجازت سے ہی اپیل کر سکتی ہیں۔

Image Source: The Economic Times

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی