آٹے میں ناقص اجزاء کی ملاوٹ پر صرف وارننگ نہیں پرچے ہوںگے:وزیر خوراک

موجودہ حکومت غریبوں کی زیر استعمال اشیاء کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے سرتوڑ کوشش کررہی ہے مگر یہ مگر مچھ ابھی تک ان کے قابو نہیں آرہے اس لیے ان کو اب گردن سے دبوچنے پر کام شروع ہونے والا ہے – وزیر خوراک نبلال یاسین نے پنجاب بھر کی فلور ملز اور بازاروں میں آٹے کا معیار اور سٹوریج نظام چیک کرنے کیلئے تازہ کیمپئن لانچ کر دی۔ وزیر خوراک نے ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز آٹے میں نمی کے تناسب اور کوالٹی کی سخت مانیٹرنگ کریں۔

وزیر خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ آٹے میں ناقص اجزاء کی موجودگی پر اب صرف وارننگ نہیں بلکہ ایکشن لیا جائے۔ وارننگ، جرمانے اور لائسنس معطلی بہت ہو گئے؛ اب مافیا کے خلاف پرچے درج ہوں گے۔ وزیر خوراک پنجاب نے ہدایت کی کہ افسران روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ آپریشن کی رپورٹ جمع کروائیں اور تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز گندم کے ذخائر اور معیار بارے تازہ رپورٹ بھجوائیں۔ فلیگ سنٹرز، پی آر سنٹرز، بنی شیلز اور گوداموں کی تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے۔بلال یاسین نے کہا کہ گندم کے اعلیٰ معیار اور تحفظ پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ حکومتی احکامات کے مطابق گندم سے تیار کردہ اجناس کی کم کردہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائے۔ سوشل میڈیا پر لوگ ویڈیوز جاری کررہے تھے جس میں آٹے میں ملاوٹ کی بہت زیادہ شکایات تھیں –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور