آٹھ اکتوبر 2005 کے زلزلے کو 16 سال گزر گئے مگر ہم آج بھی اس نقصان کو نہیں بھولے

8 اکتوبر 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے نے پاکستان ، بھارت اور افغانستان کے حصوں کے ساتھ کشمیر کا علاقہ (پاکستان اور بھارت کے زیر کنٹرول متنازعہ علاقہ) کو ہلا کر رکھ دیاتھا۔

Image Source: Artibees

آج 2021 میں اس زلزلے کو 16 سولہ سال ہو گئے ہیں۔

آج جبکہ دنیا کرونا جیسی عالمی وبا سے لڑ رہی ہے اسی دوران وہ دن پھر سے آ گیا ہے جس دن انسانیت کا بہت بڑا نقصان ہوا تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں 80،000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ ایک اندازے کے مطابق 4 ملین دیگر بے گھر ہوئےتھے۔

کشمیر کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:50 کے فورا بعد آیا اور اس کا مرکز پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے 12 میل شمال مشرق میں تھا۔

Image Source: BrandSynario

کشمیر یوریشین اور انڈین ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے ۔جس کے تصادم سے ہمالیہ پہاڑوں کی تشکیل ہوئی۔ 2005 کا زلزلہ اس خطے میں آنے والا بدترین زلزلہ تھا۔

اس نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔

پاکستان کا شمال مغربی سرحدی صوبہ وادی کشمیر کے مغربی اور جنوبی علاقے ، بھارت کے زیر انتظام کشمیر کا حصہ اور شمالی پاکستان شمالی بھارت اور افغانستان میں بھی نقصان کی اطلاع ملی۔

کچھ جگہوں پر ، شہروں کے پورے حصے پہاڑوں سے پھسل گئے اور پورے خاندان ہلاک ہوگئے۔ مظفر آباد کا علاقہ شدید تباہی کا شکار ہوا اور شمال مغربی سرحدی صوبے کا بالاکوٹ قصبہ تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

زلزلہ اس علاقے کی سخت سردیوں کے آغاز سے کچھ پہلے ہوا ، جس نے تباہی کے اثرات کو بڑھا دیا تھا۔

Image Source: Dawn

مزید برآں ، لینڈ سلائیڈنگ نے علاقے کی بڑی تعداد میں سڑکوں کا صفایا کر دیا تھا۔جس سے بہت سے تباہ شدہ علاقے فوری طور پر امدادی کارکنوں کے لیے ناقابل رسائی ہو گئے۔

مجموعی طور پر ، زلزلے کے نتیجے میں 80،000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ایک اندازے کے مطابق 40 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے