آن لائن کاروبار کرنے والی دو کمپنیاں پاکستانیوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر کر فرار

پاکستان میں لوگوں کو آن لائین کاروبار کے ذریعے امیر ہونے کا لالچ دے کر 2 کمپنیوں نے پاکستانیوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے اور دفاتر بند کرکے روپوش ہوگئیں -جب متاثرہ عوام نے ان کے بارے میں آگاہی حاصل کی تو معلوم ہوا کہ کہ ان کے مالکان وطن چھوڑ کر ملک سے فرار ہوگئے ہیں –

 

رحیم یار خان کے یاسر حیات خٹک اور احمد ندیم نے دو سال قبل لاہور کے علاقے ایبٹ روڈ پر کمپنیوں کے دفاتر قائم کیے، کیپیٹل ایف ایکس اور بیٹ فائر کے نام سے کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔یہ کمپنیاں انٹر نیشنل مارکیٹ میں خام تیل، کرنسی اور سونے کی آن لائن ٹریڈنگ کرتی تھیں لیکن گزشتہ ہفتے کمپنی کی ویب سائٹ اور دفاتر بند ہوگئے جبکہ مالکان غائب ہیں۔کروڑوں روپے ڈوبنے پر عمران اصغر کی درخواست پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متاثرہ شخص عمران اصغر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رجوع کر رہے ہیں۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی