آنکھیں بند کرکے ٹکٹ خریدنے والا پاکستانی ایک ارب روپے جیت گیا

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی قرعہ اندازی ”ایمریٹس ڈرا“ میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری کی بڑی لاٹری نکل آئی۔تفصیلات کے مطابق ایزی 6 گیم کے حالیہ فاتح محمد انعام نے 15 ملین درہم کا جیک پاٹ جیتا ہے جو پاکستانی سوا ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔محمد انعام کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح زندگی بھر کے خواب کو پورا کرنا ہے، جس میں حج بھی شامل ہے۔ اسلام اباد سے تعلق رکھنے والے محمد انعام متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور اس وقت ابوظہبی میں واقع ایک نجی فرم میں فنانس آڈیٹر ہیں۔

انعام نے انکشاف کیا کہ یہ خاص جیت حیران کن تھی، کیونکہ انہوں نے اپنے معمول کے حسابی انداز سے ہٹ کر انتخاب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’یہ واحد موقع ہے جب میں نے آنکھیں بند کر کے نمبروں کا انتخاب کیا۔ مجھے اپنے منتخب کردہ نمبروں کا بھی علم نہیں تھا۔ اگر میں نے ان کو دیکھا ہوتا تو میں اس انتخاب میں حصہ نہ لیتا، جیسا کہ میں نے لگاتار 14 اور 15 کا انتخاب کیا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کی سب سے اہم کال آئی تو میں نے ابتدا میں اسے مذاق سمجھ کر مسترد کر دیا۔میں سمجھا تھا کہ میرا کوئی دوست یہ شرارت کررہا ہے –

انہوں نے کہا کہ بعد میں مجھے احساس ہوا کہ کال سچ تھی، اور میں اب ایک کروڑ پتی ہوں تو میں نے سب سے پہلے اپنی اہلیہ کو یہ خوشخبری سنائی ۔انعام نے کہاکہ میرے خاندان کے تمام افراد سب سے پہلے حج کے لیے جائیں گے اور پھر کوئی دوسرا کام شروع کریں گے جائیں گے۔حج کے بعد، انعام نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کی جیت کا ایک حصہ خیراتی کاموں میں بھی دیا جائے گا۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی