آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل: 9 فروری کو اجلاس ہوگا

پشاور میں ہونے والے ہولناک واقعے کے سبب ملک کی سلامتی کے اداروں نے حکومت کو اے پی سی بلانے کا کہا تو پی ٹی آئی کو بھی رسمی سی دعوت دی گئی تھی جسے تحریک انصاف نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ جب تک ہمارے ساتھ متعصبانہ رویہ اور سیاسی رقابت پر مبنی کاروائیاں ختم نہیں کی جاتیں ہم کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے -وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔


اسی وجہ سے اب 7 تاریخ کو ہونے والی آپ پارٹیز کانفرنس کی تاریخ بھی 2 روز کے لیے آگے بڑھا دی گئی ہے -اب آل پارٹیز کانفرنس منگل 7 فروری کی بجائے جمعرات 9 فروری کو بلانے کا امکان ہے،اے پی سی میں دہشتگردی کے خاتمے اورمعاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اے پی سی کے شیڈول میں تبدیلی وزیراعظم شہبازشریف کی مصروفیات کے باعث کیاگیا، ذرائع کاکہناہے کہ کانفرنس میں تحریک انصاف شرکت سے انکار کر چکی ہے ۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے