آل راؤنڈر عماد وسیم کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان

پاکستان کے بہترین آل راؤندر عماد وسیم نے پشاور کے خلاف پی ایس کے میچ میں بہتری کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا تھا ،انہیں اس میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا تھا -قوم نے ورلڈ کپ میں بھی عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہت آواز اٹھائی تھی مگر انہیں نظر انداز کردیا گیا تھا جسکے بعد عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا مگر آج انھوں نے اپنے اس فیصلے پر غورکے بعد اپنا فیصلہ بدل دیا ، آل راؤنڈرعماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل9کے ایلیمنیٹرمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنےو الے عماد وسیم نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے ہی نام کمایا، اگر ملک کو ضرورت ہے تو میں دستیاب ہوں، اگر نہیں تب بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ عماد وسیم نے کہا کہ ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کال کی تھی، میں نے ان سے کہا تھا کہ سپرلیگ کے بعد اس بارے میں بات کروں گا۔اب اگر پی سی بی انہیںٹ ٹونٹیورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے ٹیم میں واپس آنے کا کہتا ہے تو وہ ضرور کھیلیں گے –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے