سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی پنجاب میں سموگ کے سبب بہت زیادہ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اس سلسے میں لاہور ہائی کورٹ نے اہم فیصلے لینے کا فیصلہ کیا ہے آج اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بدھ کے روز لاہور میں ہر قسم کی کاروباری اور دیگر سرگرمیاں معطل کی جائیں گی پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث 2ماہ کیلئے ہر بدھ کو لاہور بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ کل لاہور شہر کل بند ہوگا،اس حکم نامے کے بعد سی سی پی او لاہور بلال صدیقی کمیانہ نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ہے،سموگ کے تدارک کیلئے تاجروں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او کی تجویز مان لی ۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر بدھ کو سکولز، مارکیٹس، سرکاری اور نجی ادارے بندہوں گے،بینک ، نجی ادارے ، کلب ، ہوٹلز بھی بند ہوں گے،سی سی پی او لاہور بلال صدیقی کمیانہ نےبتایا کہ کہ منگل بدھ اور جمعرات کو سموگ کا انڈیکس زیادہ ہوتا ہے،تاجر اگر چاہیں گے تو اتوار کو دکانیں کھول سکتے ہیں، اتوار کے روز ٹریفک کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے کیونکہ سڑک پر چلتی ٹریفک سب سے زیادہ آلودگی کا سبب بنتی ہے ، ان کاکہنا تھا کہ سموگ کے لحاظ سے اکتوبر اور نومبر بہت اہم مہینے ہیں۔یاد رہے کہ کل آلودگی کے سبب لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروؐکی لسٹ میں پہلے نمبر پر آگیا تھا جس کے بعد ہنگامی طور پر یہ فیصلہ کرنا پڑا
آلودگی کے سد باب کے لیے دو ماہ تک بدھ کے روزلاہور کو بند کرنے کا فیصلہ
24