آصف علی زرداری کی والدہ زرین آرابخاری کراچی میں انتقال کر گئیں

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ زرین آرا بخاری اور مرحوم حاکم علی زرداری کی اہلیہ کراچی میں انتقال کر گئیں، پارٹی نے بدھ کو تصدیق کی۔خاندانی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ آصف زرداری کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے نجی اسپتال میں داخل تھیں ۔ ہسپتال میںچند دن زیر علاج رہنے کے بعد، وہ آج انتقال کر گئیں۔والدہ کے انتقال کی خبر سن کر سابق صدر اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق صدر کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو، سندھ کی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو، پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور دیگر بھی کراچی پہنچیں گے۔ ۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں