18
کچے کے داکوؤں نے پیپلز پارعٹی کی ساکھ کو بری طرح متاثر کردیا ہے ؛بعض اطلاعات کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ روزآنہ لوگوں کو اغوا کیا جارہا ہے اور ریڈ پر جانے والے پولیس والوں کو موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے جس پر آج صوبائی حکومت کو ایکشن لینا پڑا – وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت آصف نے واضح احکامات جاری کیے،صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ پولیس افسران کو ٹینیور دے کر ان سے بھر پور کام لیں،پولیس افسران کو اس صورت میں تبدیل کریں جب وہ امن امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوں۔