آصف زرداری کی چوہدریوں اور شریفوں کے گھر لڑائی کرانے کی سازش بے نقاب

حکومت اور اس کے اتحادیوں کو اس وقت سخت شرمندگی اٹھانا پڑی جب شجاعت حسین کے بیٹے نے ان کا منصبہ بندی سے پردہ اٹھا دیا آصف زرداری اپنی جماعت کو پنجاب میں لانے کے لیے مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے گھروں میں آگ لگانے پر تلے بیٹھے ہیں یہی وجہ ہے کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہی اور نواز شریف اور شہباز شریف مین دوریاں بہت بڑھ گئی ہیںمگر اب آہستہ آہستہ ان دونوں گھرانوں کو علم ہوتا جارہا ہے کہ آصف زرداری نے کیا گھناؤنا کھیل کھیلا ہے

حکومتی اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں مخلوط حکومت کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین کی یقین دہانی نہ مل سکی

تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس کے دوران وفاقی وزیر سالک حسین نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا موقع مل رہا ہے تو چودھری شجاعت حسین اس کی مخالفت نہیں کریں گے۔ سالک حسین نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف شجاعت حسین کریں گے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ میں اس معاملے پر بات کرنے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سے ذاتی طور پر ملاقات کروں گا۔

دوسری جانب سالک حسین نے چوہدری شجاعت حسین پر 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے روکنے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے اراکین کو خط لکھنے پر کسی قسم کا دباؤ ڈالنے کی افواہوں کی بھی تردید کی۔ کہ شجاعت حسین پر کسی قسم کا خط لکھنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟