آصف زرداری کا چیف جسٹس کے مزاکر ات کی آپشن کا خیر مقدم

سپریم کورٹ کا موڈ بتارہا ہے کہ عدالت ہر حالت میں 14 مئی کو پنجاب کا الیکشن کروائے گی البتہ اس نے سیاسوں جماعتوں کو ایک موقع اور دے دیا کہ 5 روز تک فیصلہ کرلیں ورنہ وہی فیصلہ نافض العمل ہوگا جو 14 مئی کا ہے -اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی ائی نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر ملک میں انتخابت میں تاخیر کی جاتی ہے تو وہ سڑکوں پر نکل آئیں گے اور شہر شہر احتجاج شروع کردیں گے -ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نائب صدر اور رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن نہ ہونا پاکستان کے ہر شہری کی شکست ہے، نگران حکومت کی مدت ختم ہونے پرعدالت جا رہے ہیں، ہم نے پٹیشن تیار کر لی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنا ہو گا، اگر عمل نہیں ہوتا تو مطلب آئین ختم ہو جائے گا، پاکستان میں آئینی بحران میں مزید اضافہ ہو جائے گا، پارلیمنٹ کہہ رہی ہے کہ وہ الیکٹ ہو گئے اب الیکشن ہی نہیں ہو گا، اس حکومت کو ملک کے امیج کی کوئی پرواہ نہیں ۔وزیر داخلہ کہہ رہا ہے ملک کی سیکیورٹی بہت خراب ہے، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن کمشنر کے گھر کی تزئین و آرائش پر پیسے لگائے جا رہے ہیں، وزیر داخلہ اور چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

 

 

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی شرم اور کوئی حیا ہوتی ہے، ان کی کوئی حیثیت نہیں یہ سارے شطرنج کی چالیں ہیں، سپریم کورٹ، اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے الیکشن کرائے، آئین کے تحفظ کا انہوں نے حلف اٹھایا ہوا ہے، اگر یہ نہیں فیصلہ کریں گے تو پھر عوام کو حقوق کیلئے لڑنا ہو گا، آرٹیکل 187 کہتا ہے سپریم کورٹ کوئی بھی حکم جاری کر سکتی ہے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ججز کی لڑائی کے حوالے سے غلط خبریں چلوائی گئیں، سپریم کورٹ کو چیک کرنا چاہیے کس واٹس ایپ نمبر سے خبر آئی تھی۔ تحریک انصاف نے ڈائیلاگ کیلئے کوئی بھی شرط نہیں رکھی، ڈائیلاگ میں صرف الیکشن کے فریم ورک پر بات ہو گی۔تاہم آج آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے مزاکرات کی جانب بڑھنے کی بات کردی ہے امید ہے کہ اب سیاسی جماعتیں ٹھنڈے مذاج کے ساتھ ایک ساتھ بیٹھ کر معامے کو حل کرنے کی جانب بڑھیں گی –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی