آسٹریلیا کے ڈیوڈ وانر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا کی بڑی بڑی فتوحات میں جس کھلاڑی نے سب سے اہم کردار اداکیا ان ناموں میں سے ایک ڈیوڈ وانر کا ہے -اس سے پہلے ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا -آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر انٹر نیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا، وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیریئر کا آخری میچ تھا، ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کےخلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ 1986 میں پیدا ہونے والے 38 سالہ آسٹریلوی بیٹر نے 110 ٹی ٹوئنٹی میچز، 161 ون ڈے کرکٹ اور 112 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔وہ بھارت کے خلاف ورلڈ چیمپین ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے