آج آسٹریلیا کی جانب سے ایک دکھ بھری خبر میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ جنگل میں بسنے والے ہزاروں گھوڑوں کو ہلاک کردیا جائے گا – آسٹریلیا کی حکومت نے جنگل میں زندگی گزارنے والے ہزاروں جنگلی گھوڑوں کی نسل کشی کا فیصلہ کرلیا ۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق گھوڑوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنگلی گھوڑوں کو ہوا سے فائرنگ کر کے مار ڈالنے کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے, جنوب مشرقی آسٹریلیا کے کوسکیوسکو نیشنل پارک میں تقریباً 19 ہزار جنگلی گھوڑے ہیں جنہیں ’برمبیز‘ کہا جاتا ہے, ریاستی حکام 2027ء کے وسط تک اس تعداد کو کم کر کے 3 ہزار تک لانا چاہتے ہی, حکام ان جانوروں کو نقصان دہ سمجھتے ہیں کیونکہ یہ مٹی کے کٹاؤ کو بڑھاتے ہیں آسٹریلیوی حکام کا خیال ہے کہ ان کے بھاگنے سے نباتات تباہ ہورہی ہیں اور یہ چھوٹے جانوروں کے بلوں کو نقصان پہنچانے کا بھی سبب بنتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے جانوروں کی نسل کو بھی خطرہ ہے ۔ ان کی نسل کشی کی ایک اور وجہ یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ جنگلی گھوڑے کھانے اور رہائش کے لیے دوسرے جانوروں سے مقابلہ کرتے ہیں اور پانی کے ذرائع کو ناقابلِ استعمال بنا دیتے ہیں۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنگلی گھوڑوں کو ہوا سے فائرنگ کر کے مار ڈالنے کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا
رپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی آسٹریلیا کے کوسکیوسکو نیشنل پارک میں تقریباً 19 ہزار جنگلی گھوڑے ہیں جنہیں ’برمبیز‘ کہا جاتا ہے۔— Muhammad Altaf (@mahaltaf786) October 28, 2023
In Australia another massacre of wild animals is in preparation. Up to 14000, yes I repeat 14000 wild horses are to be shot from helicopters. Please raise your voice to stop this madness 👇🙏 https://t.co/mfOj058Ll8
— Dr. Dredd (@DrDredd666) October 28, 2023
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگلی گھوڑوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ کر کے مارنے کا طریقہ اس سے قبل 2000ء میں مختصر مدت کے لیے استعمال کیا گیا تھا اور اس دوران 3 دن میں 600 سے زیادہ گھوڑوں کو مار دیا گیا تھا۔تاہم اس بار 4 سالوں میں 16000 گھوڑوں کو نشانہ بنایا جائے گا –