آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنے سے زخمی

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ جو اپنی جارحنہ اننگ کی وجہ سے دنیا بھر میں بہترین اوپنرز میں اپنا نام درج کرواچکے ہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران چہرے پر بال لگنے سے گھائل ہوگئ ۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر عثمان خواجہ کیریبئین فاسٹ بولر شمر جوزف کا باؤنسر لگنے سے اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کی ٹیم کو جیت کے لیے صرف ایک رن اور بنانا تھا ۔

گیند لگنے کے باعث آسٹریلوی اوپنر کے جبڑے سے خون بہنے لگا، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ کو جبڑے کے فریکچر سے کلیئر قرار دیا گیا ہے تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے اور ڈاکٹروں نے ان کو چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ابھی ان کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے ،عثمان خواجہ کے تاخیر سے ہونے والے کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا، ابتدائی معائنے میں انہیں کن کشن کی شکایت نہیں ہوئی۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی