آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 351رنز کا ٹارگٹ دے دیا

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے دلیرانہ فیصلہ کرتےہوئے اپنی اننگ 227 رنز 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈکلئیر کردی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیتے 351 رنز کا ٹارگٹ دے دیا پاکستان نے دوسری اننگ میں شاندار آغازکیا اور امام الحق اور عبداللہ شفیق نے71رنز کا شاندار آغاز فراہم کردیا

اب پاکستان کو جیت کے لیے 278 رنز درکار ہے اور اسکی تمام وکٹیں باقی ہیں کل کا دن بہت اہم ہے کیونکہ پیٹ کمنز نے ایسا ٹارگٹ پاکستان کو دیا ہے جس کے لیے پاکستان کو جانا پڑے گا آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے ایک اور سنچری داغ ڈالی اسطرح انھوں نے 3 ٹیسٹوں کی سیریز میں 2 سنچریوں اور 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 496 رنز بنائے

امید ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کل کراچی کی تاریخ دہرنے کی کوشش کرے گی اور پاکستانی قوم کو ایک خوشخبری دے گی

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی