آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے جوڈی ہیڈن سے منگنی کرلی

ویلنٹائن ڈے کے پرمسرت موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنی 45 سالہ دوست جوڈی ہیڈن کو اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کرلیا -آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے اپنی 4 سالہ پرانی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی کرلی۔ ایک نجی ٹی وی نے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ 60 سالہ البانی اور 45 سالہ ہیڈن کی ملاقات 2020 میں ہوئی تھی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی ،جس کے بعد وزیر اعظم نے ہیڈن کو ویلنٹائن ڈے پر سرکاری رہائش گاہ کینبرا لاج میں ایک انگوٹھی کے ساتھ پرپوز کیا جسے انہوں نے خصوصی ڈیزائن کروایا تھا۔
انتھونی البانی پہلے آسٹریلوی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے دفتر میں رہتے ہوئے منگنی کی،البانی نے ایک سیلفی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس خبر کو شیئر کیا اور بتایا کہ ہیڈن نے انہیں ” ہاں “ کہا ہے۔اس جوڑے نے بعد میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خبر کو شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش اور خوش ہیں اور اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے ارکان کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد پیش کی گئی۔وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ پیار ایک خوبصورت چیز ہے ، میں دونوں کے لئے بہت خوش ہوں۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے