آج آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں خوفناک حادثہ پیش آیا
جب ایک مسافروں سے بھری بس آزاد کشمیر سے راولپنڈی جاتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری
آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ pic.twitter.com/T3q760AUbY
مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ۔
بدقسمت بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، جو راولپنڈی جا رہی تھی۔ اس سے پہلے، پولیس نے بتایا تھا کہ سات مسافروں کی موت ہوئی، لیکن تھوڑی دیر کے بعد مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا.