23
آزاد کشمیر میں ہونے والے خوفناک تصادم میں تو کمی اگئی مظاہرین کے مطالبات بھی مان لیے گئے آٹا اور بجلی بھی سستی ہوگئی مگر اس کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی جاری ہے -حالات کو مناسب طریقے سے کنٹرول نہ کر وا نے پر آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔آئی جی پولیس آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سہیل حبیب تاجک کی جگہ عبدالجبار کو آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔
عبدالجبار کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے عبدالجبار ایف آئی اے میں تعینات تھے۔