آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو واضح برتری

آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے 13 جماعتی اتحاد کو چاروں شانے چت کردیا -آزاد کشمیر میں ہونے والے 3 علاقوں میں پی ٹی آئی نے واضح مارجن سے اپنے مخالفین کو شکست دے دی – جہلم ویلی میں پی ٹی آئی نے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کی ہے، 10 میں سے 8 یونین کونسلز پی ٹی آئی نے جیت لیں-اپوزیشن کے حصے میں صرف 2 سیٹیں آئیں -اسی طرح لویئر نیلم میں پی ٹی آئی رہنما راجا الیاس کے بھائی سمیت 7 نشستوں میں سے 4 پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماا و ررکن اسمبلی میاں وحید اپنی یونین کونسل سے بھی ہار گئے ۔

 

صرف مظفر آباد میں پی ڈی ایم کسی حد تک تحریک انصاف کا مقابلہ کرتی نظر آئی مگر پلہ یہاں بھی تحریک انصاف کا ہی بھاری رہا-مظفرآباد شہر میں لوکل کونسلر کی 13 نشستوں پر پی ٹی آئی ، 10 پر ن لیگ اورآزاد7پر جبکہ 4 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

 

مظفرآباد شہر سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تعلق زیادہ تر پی ٹی آئی سے ہے، جو ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑے تھے۔اس طرح وہ 7 نشستیں بھی پی ٹی آئی کے پاس جائیں گی جس کے بعد ان کی نشستوں کی تعداد 20 ہوجائے گی جبکہ پی ڈی ایم کی کل ملاکرنشستیں 14 بنیں گی –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز