آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخبات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہو گی اان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پہلے 2 انتخابی مرحلوں سے بھی زیادہ سیٹیں جیت لیں جس کے بعد ان کی پارٹی کی کشمیر میں پکڑ اور مضبوط ہوگئی –
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میر پور ڈویژن میں ضلع کونسل کی تمام 116 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج آ گئے ہیں جن میں تحریک انصاف 56 نشستیں لے کر پہلے نمبر پر ،( ن )لیگ 26 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ،پیپلز پارٹی 19 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہرہی اس طرح پیپلز پارٹی کا گراف پہلے سے بھی گرگیا
تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی تمام تر دھونس دھاندلی ، پریشر کے باوجود آزاد کشمیر انتخابات میں فتح حاصل کی
ترجمان وزیراعلی پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا ٹویٹ #الیکشن_کراؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/p0N8LtXFbo
— PTI North Punjab (@PtiNorthPunjab) December 9, 2022
۔جبکہ 15 نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئی ہیں ۔ ضلع کونسل بھمبر کی 31 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 11 ، آزاد امیدوار 10 ، مسلم لیگ نواز لیگ 8 اور پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی ۔ضلع کونسل کوٹلی کی 58 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج آ گئے ہیں جن میں سے تحریک انصاف نے 23 نشستیں جیتیں ہیں اور پہلے نمبر پر ہے جبکہ (ن )لیگ 15 اور پیپلز پارٹی نے بھی 15 نشستیں حاصل ہیں ، آزاد امیدوار
آزاد کشمیر میں 32 سال بعد منعقد ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ریاست کی عوام نے چئیرمین تحریک انصاف، رہبر پاکستان، قائد پاکستان عمران خان کے ویژن اور نظریہ کو ووٹ دے کر ہماری حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے
وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی نامور صحافی @samiabrahim سے گفتگو pic.twitter.com/epdBFs5Gfb— TeamTanveerIlyas (@TeamSTIKHAN) December 9, 2022
4 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں -اس طرح کوٹلی اور بھمبر میں حکومتی اتحاد جوڑ توڑ کرکے حکومت بنا سکتا ہے –
ضلع کونسل میر پور میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہےجہاں 27 نشستوں میں سے 21 نشستیں تحریک انصاف جیت کر پہلی پوزیشن پر ہے اور اپنا چیئرمین لانےمیں یہاں اس پارٹی کو کوئی مسئلہ نہیں جبکہ (ن) لیگ 3 اور پیپلز پارٹی صرف 2 نشستیں ہی لینے میں کامیاب ہوئیں جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی