آزاد امیدوار شوکت بسرا الیکشن کمیشن قرآن پاک لے کر پہنچ گئے

پاکستان میں انتخابات کے بعد بہت ابتر صورتحال ہے الیکشن جیتنے والے ارکان بے بسی کے عالم میں اب قرآن پاک اٹھاکر الیکشن کمیشن کو بتارہے ہیں کہ ان کے ساتھ ناانصافی اور بے ایمانی ہوئی ہے -ان ہی میں سے ایک بہاولنگر سے الیکشن جیتنے والے شوکت بسرا بھی ہیں – پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار شوکت بسرا الیکشن کمیشن میں قرآن پاک لے کر پہنچ گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 بہاول نگر میں انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی۔ ای سی پی کے ممبر کے پی اور بلوچستان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر ہارنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شوکت بسرا قرآن پاک لے کر الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

شوکت بسرا نے الیکشن کمیشن نے کہا کہ میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتا ہوں کہ میں جیتا ہوا تھا۔ میں حلف دیتا ہوں کہ آر او نے نتائج مرتب کرنے کے لیے مجھے نہیں بلایا۔ آپ نے کیس کا فیصلہ ہونے سے پہلے اعجاز الحق کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آپ اعجاز الحق کو کہیں کہ قرآن پاک پر قسم کھا لیں تو میں اپنا کیس واپس لے لوں گا۔ ممبر کے پی نے کہا کہ آپ قرآن پاک پر قسم نہ کھائیں، اس کے لیے الگ جگہ ہوتی ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار اعجاز الحق کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔شوکت بسرا نے پریس کانفرنس مین بھی بتایا تھا کہ انھوں نے 90 ہزار سے زائید ووٹ لیے ہین جبکہ جیتنے والے امیدوار اعجاز الحق کے 50 ہزار ووٹ ہین اور وہ تیسرے نمبر پر ہیں اور نون لیگ کے امیدوار بھی اعجاز الحق سے آگے ہیں مگر یہاں سنتا کون ہے ؟

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی