آرمی چیف کے دورہ امریکہ کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں : ترجمان پاک فوج

آرمی چیف عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر گئے تو سوشل میڈیا پر شور مچ گیا کہ اب وہ اچانک امریکہ چلے گئےہیں -فوج کے سابق میجر نے بھی اس حوالے سے ایک وی لاگ کیا تو اس خبر کو اور تقویت مل گئی -اس پر آئی ایس پی آر نے اپناردعمل دے دیاآئی ایس پی آر کا کہنا ے کہ سوشل میڈ یا پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ وہ برطانیہ سے امریکہ کے دورے پر چلے گئے ہیں ۔

ان کے مطابق آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں اور سوشل میڈ یا پر آرمی چیف کے دورہ امریکہ سے متعلق خبر بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف 5فروری سے 10فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ پاک برطانیہ استحکام کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں گئے ہوئے ہیں ۔ یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان فوج کی سطح پر ششماہی تقریب ہے جس میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت 2016سے شرکت کر رہی ہے ۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب