آرمی چیف کے خلاف سخت بیان پر سینیٹر اعظم سواتی گرفتار

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہائی پروفائل منی لانڈرنگ کیس میں بری کیے جانے کے عدالتی فیصلے پر تحریک انصاف کے سینیٹر نے آرمی چیف کو براہ راست مخاطب کرکے ٹویٹ کردیا جس کے بعد ان پر ایف آئی کاٹی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔اعظم سواتی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا “جناب باجوہ آپ کو مبارک ہو ۔ آپ کا منصوبہ واقعی کام کر رہا ہے اور تمام مجرم اس ملک کی قیمت پر آزاد ہو رہے ہیں۔ ان ٹھگوں کو آپ نے این ار او دے کر کرپشن کو جائز قرار دے دیا ہے۔ اب آپ اس ملک کے مستقبل کی پیشن گوئی کیسے کر وگے ؟

 

آج دارالحکومت میں سیشن کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہیں قانون شکنی، آئین یا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر گرفتار نہیں کیا گیا۔ بلکہ انہیں آرمی چیف کا نام لینے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کس نے گرفتار کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایف آئی اے ہے۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ کس معاملے میں، تو ان کا کہنا تھا کہ اس نے الزام لگایا کہ اسے “ایجنسیوں” نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایک رکن پارلیمنٹ کو بے لباس کیا گیا ہے۔اعظم سواتی کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ تحریک انصاف کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوررہا ہے اگر ان حالات میں عمران خان لانگ مارچ کی کال دے دیتے ہیں تو ملک میں شدید انتشار کا خدشہ ہے اللہ ہمارے ملک پر رحم کرے

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب