آرمی چیف کے اہل خانہ کے اثاثے لیک کرنے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ

رمی ����

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک کرنے والے ان لینڈ ریونیو کے 2 افسران کو برطرف کر دیا گیا ۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے ، افسران سے ڈیٹا لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں ، دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہواہے ۔مسلم لیگ کی حکومت نے آرمی چیف کے اہل خانہ کی ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا تھا –

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات افشا ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔ ان کا کہناتھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات افشا ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی