آرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کو افطار ڈنر کی دعوت

آجکل پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کاکول میں ٹریننگ میں مصروف ہے جس کی کئی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں جن میں کھلاڑیوں کو فوجیوں کی طرح ٹریننگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے -اب ان کھلاڑیوں کو ان کی محنت کا انعام ملنے والا ہے – آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کاکول کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا 7 اپریل کو آخری روز ہوگا۔7 اپریل کی دوپہر کھلاڑی ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے جہاں وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے جبکہ 7 اپریل کی رات ہی کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے