آرمی چیف کی شہباز شریف سے اہم ملاقات

ملک میں 2 دنوں میں اچانک تیزی سے تبدیلی رونما ہوئی ہے ملک میں اہم ترین مقامات پر دہشت گردی کے واقعات میں کئی قیمتی جانیں چلی گئیں دوسری جانب عدالت کی جانب سے ایک خط کا مسئلہ بھی کھڑا ہوگیا اس لیے آج آرمی چیف نے ویراعظم سے ہنگامی ملاقات کی جس میں اہم معاملات زیر بحث آئے – وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کے مابین ملاقات میں ملکی سلامتی اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید فول پروف بنانے پر بھی غور کیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد چائنہ نے اس پراجیکٹ پر کام روکنے کا اشارہ دیا تھا اور چینی سفارت خانے کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پاکستانی حکام شانگلہ حملے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کریں۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب