آرمی چیف کی اے ایس پی شہربانو سےجی ایچ کیو میں ملاقات

اے ایس پی شہربانو نقوی نے 26 فروری کو لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا تھا، وہ خطرے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہجوم میں داخل ہو ئیں اور مشتعل افراد کے نرغے سے خاتون کو بحفاظت نکال کر لے گئیں ۔اس پر پورے ملک کی عوام نے ان کے اس عمل پر انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا اس پر اب پاک فوج کے سربراہ نے بھی ردعمل دیا اور ان کو ملاقات کے لیے جی ایچ کیو بلالیا – آرمی چیف سے اے ایس پی شہربانو نقوی نے ملاقات کی جس کے دوران جنرل عاصم منیر نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت جرات اور جزبے کی تعریف کی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اے ایس پی شہر بانو سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت اور استقامت کی وجہ سے خود کو ممتاز کیا اور معاشرے کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہماری خواتین پاکستانی معاشرے کا ایک انمول حصہ ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ خواتین کا احترام مذہب کے ساتھ ساتھ ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے، من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔ آرمی چیف نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا