آرمی چیف کا اسلام آباد پولیس کے شہداء کے خاندانوں لیے اڑھائی کروڑ امداد کا اعلان ؛اسلام آباد پولیس کی ٹویٹ کے ذریعے تصدیق

پاک فوج کے سپہ سالار نے اسلام آباد پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے وطن کی خاطر جان کا نزرانہ پیش کرنے والے پولیس کے اہل خانہ کو خطیر رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے – اس امداد کا مقصد ان شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا اور پولیس میں کام کرنے والے افراد کے مورال کو بلند کرنا ہے -اس مقصد کے لیے موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد پولیس کے شہداءکی فیملیوں کیلئے اڑھائی کروڑ روپے عطیہ کر دیئے ۔

 

 

 

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عطیہ کی گئی تمام رقم شہداءکی فیملیز میں تقسیم کی جائے گی ۔ترجمان کا کہناتھا کہ اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہداءکے ورثاءکو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔ ہم شہداءکی قربانیوں کا حق نہیں ادا کرسکتے۔یہ حقیر نذرانہ 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہداءکے ورثاءکو پیش کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس اپنے شہداءکی طرف سے چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی شکر گزار ہے۔یا رہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر ملک بھر میں 25 مئی کو یوم تکریم شہداء منایا گیا تھا –

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب