پاکستان آرمی کے سپہ سالار کاایک اہم بیان سامنے آگیا قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے متعلق عوام کو بتایا کہ وہ 30 نومبر 2022 کو اپنے عہدے سے ریٹائیر ہوجائیں گے اور ان کا ایکسٹینشن لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے –
ایک نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ میں پانچ ہفتوں میں ریٹائر ہو رہاہوں اور ایکسٹینشن نہیں لوں گا، پاک فوج پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ سنایا ہے ۔اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے -اور اس فیصلے کے خلاف ایک اپیل اج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی جارہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ہائی کورٹ اس فیصلے پر کیا ردعمل دیتی ہے ؟