آرمی چیف عاصم منیر نے اپنی پالیسی قوم کے سامنے رکھ دی

قمرجاوید باجوہ کی جگہ پاکستانی فوج کے سپہ سالر بننے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی پالیسی کھول کر رکھ دی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فوج سیاست سے دور رہے گی، اور ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ادارے کے وقار اور آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پارلیمنٹ چاہے تو وہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے قانون کو ختم کرنے کیلئے آزاد ہے – جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوج کا کام وفاقی حکومت کے ساتھ معلومات شیئر کرنا اور اس کے احکامات ماننا ہےاس کو ڈیکٹیشن دینا نہیں –

 

سوالوں کے جوابات کے دوران کانفرنس میں شریک ایک مہمان نے جنرل عاصم منیر سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے بیان پر موقف معلوم کرنا چاہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے موقع پر جنرل (ر) باجوہ نے انہیں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کیلئے کہا تھا، اگر فوج نیوٹرل ہوگئی تھی تو انھوں نے ایسا کیوں کیا تھا ۔ اس پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کیونکہ انہیں اس معاملے کا علم نہیں اس لیے وہ اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے تاہم اب یہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ فوج کا غیر سیاسی رہنے کا فیصلہ اٹل ہے۔

 

انھون نے ایک دلچسپ بات بھی کہی جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا اگر یہ بات سچ مان بھی لی جائے کہ چوہدریوں کا دعویٰ درست ہے تو انہوں نے آرمی چیف سے مشورہ مانگنے کی بجائے اپنا دماغ کیوں استعمال نہیں کیا۔ وہ یہ تو کہ سکتے تھے کہ آپ ہمیں مشورہ کیسے دے سکتے ہیں آپ تو نیوٹرل ہوچکے ہیں-عاصم منیر کی گفتگو سے بظاہر تو یہ واضح ہے کہ فوج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حائل نہیں ہوگی اور ان سب پارٹیوں کو مشورے کے ساتھ چلنا ہوگا تاہم پاکستان میں کسی قسم کی پیشن گوئی نہیں کی جاسکتی -یہاں کون کس وقت کیا کرجائے یہ کسی کومعلوم نہیں –

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب