آرمی چیف عاصم منیر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں نو تعینات ہونے والے چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

image source: Daily Times

30 نومبر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الگ الگ ملاقات کی۔

یہاں ایوان صدر میں ہونے والی ملاقاتوں میں فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا