آرایاوانگسو بدھ مت کے پیروکاروں سے سوات میں مذہبی، ورثے کے مقامات کا دورہ کرنے کی تلقین۔

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سب سے مشہور راہب، آرایاوانگسو نے دنیا بھر کے بدھ مت کے پیروکاروں سے سوات، خیبر پختونخواہ میں مذہبی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کرنے کو کہا ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے بیس شاگردوں کے ہمراہ سوات میں بدھ مت کے مقامات کا دورہ کرنے کے بعد کہی۔

image source: Dawn

بدھ بھکشوؤں کے وفد نے، جو تین ماہ کے رین ریٹریٹ پروگرام کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے، سوات میوزیم، سیدو شریف اسٹوپا اور بٹکارہ بدھ خانقاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عبادت کی۔

راہب آرایاوانگسو اور ان کے شاگرد خیبرپختونخوا میں قیام کے دوران ٹیکسلا، سوات، تخت بہی اور وادی پشاور میں مراقبہ اور تحقیق کریں گے۔

Related posts

محرم الحرام میں 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ

حضرت ابراہّیم ّ ،حضرت اسماعیل ّ اور حضرت حاجرہ کی شیطان پر لعنت کا واقعہ

فلسطینی نژاد خاتون ریما حسن یورپی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوگئیں