آخر تک ہمت نہ ہاریں، بلا خوف کھیلیں: اعظم صدیق

پاکستان کرکٹ تیم جس نے کئی سال تک ٹی ٹونٹی پر راج جمائے رکھا اور پچھلی مرتبہ بھی ٹی ٹونٹی کا فائنل کھیلی اس بار بہت سے مسائل سے دوچار ہے اس کے نہ باؤلر پرفارم کرپارہی ہیں نہ بیٹسمین ان پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی جارہی ہے اسی حوالے سے اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کا ایک پیغام وائرل ہورہا ہے – بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ آخر تک ہمت نہ ہاریں، بلا خوف کھیلیں، اتفاق سب سے بڑی قوت ہے – ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پہنچ کر یہی سبق بابر اور اس کے ساتھیوں کو سمجھایا۔اعظم صدیق نے لکھا کہ مدد گار اللّٰہ ہمیشہ سے ہے اور ماں باپ تو نام ہی دُعا کا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 6 جون کو ڈلاس میں میزبان ٹیم امریکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔اس کے بعد پاکستان ٹیم 9، 11 اور 16 جون کو بالترتیب بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔گروپ سٹیج کے بعد گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز جائیں گی۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی