آج کی بریکنگ نیوز کیا کیا رہیں ؟

پاکستان کرکٹ بورد کے سی ای او وسیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ان کی استعفے کی بڑی وجہ ان کے اختیارات میں کمی بتائی گئی ہے اس کے علاوہ رمیز راجہ کا وہ بیان بھی ہے جس میں انہوں نے بورڈ کے 90 فیصدارکان کو سیک کرنے کا کہاتھا اور بورڈ کی بری کارکردگی پر کھل کر تنقید کی تھی

۔پاکستان کے دل لاہور اور اس کے سب سے پوش علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کی واردات میں ایک لیڈی ڈاکٹر کا خون ہوگیا

ڈاکٹر خولہ اپنے دوست سے ملنے لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 پہنچی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ لیڈی ڈاکٹر کو موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے اس وقت روکا روک لیا ، جب وہ اپنے دوست کے گھر سے نکل رہی تھی۔


ڈاکوؤں نے خاتون ڈاکٹر کا پرس اور موبائل چھین لیا اور مزاحمت پر انہوں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔ اس دوران ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔

افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر جو بائڈن پر یہ دباؤ بڑھتا جارہا ہے کہ امریکہ کی افغانستان سے اس طرح فوجی انخلا سے بہت سبکی ہوئی ہے اور اس کے سپر پاور ہونے کے دعوے کو بھی بہت دھچکا لگا ہے لہٰزا اپنی ساکھ کو بحال رکھنے کے کیے کم از کم 2500 افوج افغانستان میں رکیں تاکہ طالبان اور افغان افوج کے درمیان سول وار کو روکا جا سکے اور داعش بھی ڈرون حملوں کے خوف کی وجہ سے کم سے کم کاروائیاں کریں

سابق کرکٹر اور ٹی وی سٹار نوجوت سدھو جو پاکستان سے والہانہ لگاؤ کی وجہ سے پاکستانیوں کی آنکھ کا تارا ہیں جو عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں اور انڈو پاک دوستی کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں انھوں نے اپنی جماعت انڈین کانگرس کی پنجاب صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اپنے سونیا گاندھی کے نام اپنے استعفے میں انھوں نےپنجاب کے سکھوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے میں ناکامی اور غریب لوگوں کے لیے کسی قسم کے سمجھوتے پر چلنا بتایا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ سونیا گاندھی ان کے استعفے پر کیا موقف اختیار کرتی ہیں

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان