پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں کو محبت کے بجائے صرف عیش و عشرت والی زندگی چاہئے۔ آغا علی اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ اپنی شادی کے فیصلے پر نادم نظر آتے ہیں جس کا اظہار وہ پہلے بھی کر چکے ہیں مگر اب انھوں نے ایک یا ایک سے زائید شادیوں کے شوقین افراد کو ایک مشورہ بھی دے ڈالا –
حال ہی میں آغا علی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایک انٹرویوز میں وہ باتیں کردیں جو مجھے نہیں کرنی چاہئے تھیں جبکہ جو باتیں کرنی تھیں، وہ میں نے نہیں کیں۔آغا علی نے کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اور اب میں اپنی نئی زندگی تعمیر کرنے کی کوشش کررہا ہوں کیونکہ میں ٹوٹ چکا ہوں۔اداکار نے دعویٰ کیا کہ میں انٹرویوز میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں، جو بات میرے دل میں آتی ہے، میں وہ کہہ دیتا ہوں اور میں ایسا اس لئے کرتا ہوں تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ میں منافق تو بالکل نہیں ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ لوگ میرے بارے میں یہ رائے رکھتے ہیں کہ میں غصے والا اور پلے بوائے ہوں جبکہ سچ تو یہ ہے کہ میں اب پلے بوائے نہیں ہوں۔آغا علی نے لڑکیوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکیوں کو پیار، محبت اور وفاداری نہیں چاہئے بلکہ صرف تحفظ اور لگژری زندگی چاہئے۔اداکار نے کہا کہ آج کے دور میں، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ دنیا کی ہر چیز حاصل کرسکتے ہیں اور آپ کو کوئی بھی لڑکی مل سکتی ہے، یہی حقیقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اسی لئے ہر مرد سے کہتا ہوں کہ پہلے پیسہ کما لو، اپنا گھر گاڑی وغیرہ بنا لو، اس کے بعد عشق اور محبت کے کاموں میں پڑنا۔اب سوشل میڈیا صارفین ان کی اس بات پر بہت دلچسپ جوابات دیں گے –
آج کل کی بیویاں محبت نہیں پیسہ مانگتی ہیں ؛ اداکار آغا علی
27