آج پاکستان میں رمضان کی 27 ویں شب ہے -اس روز قرآن کی تکمیل ہوئی تھی -یہی وہ مبارک دن تھا جب 1947 میں پاکستان معرض وجود میں آیا تھا -آج پاکستان بھر کی مساجد میں قرآن پاک مکمل کیا جائے گا – لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر یابرکت والی رات بھی کہاجاتا ہے۔ اس رات میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور یہ رات آج( پیر منگل کی درمیانی رات 27 رمضان المبارک) منائی جائے گی۔
شب قدر کے موقع پر مساجد کو سجا دیا گیا ہے جہاں آج ختم قرآن کی محافل کے انتظامات کیےگئے ہیں ۔آج رار بھر مسلمان عبادت میں گزاریں گے اپنی صحت و سلامتی اور کامیابی کی دعا کریں گے – مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہیں گے اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگیں گے ۔