آج دنیا کے بعض ممالک کے لوگ مکمل سور ج گرہن کا نظارہ کریں گے

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا جو براعظم شمالی امریکہ کے ممالک میں دیکھا جائے گا لیکن کیونکہ پاکستان میں اس وقت رات کے 8 بج رہے ہوں گے اور سورج غروب ہوچکا ہوگا اسلیے پاکستانی اس نظارے سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گے ، سورج گرہن کے حوالے سے مختلف گروپوں میں الگ الگ نظریات پائے جاتے ہیں، مزہب اسلام میں سورج گرہن کو خطرے کی علامت سمجھا جاتا ہے اس لیے اسلام میں سورج گرہن کے بعد نماز کسوف یا نماز خوف پڑھی جاتی ہے۔ مغرب میں بعض عامل اسے توانائی کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں اس لیے وہ اس کی آمد کا شدت سے انتظار کرتے ہیں اور بڑی تعداد میں اس نطارے کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، رات ایک بج کر 52 منٹ پر سورج گرہن کا اختتام ہوگا، چونکہ سورج گرہن کے وقت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں رات ہوگی اس لیے ان ممالک کے لوگ سورج گرہن براہ راست نہیں دیکھیں گے لیکن ایک طریقہ ایسا ہے جس کی بدولت پاکستانی بھی آج ہونے والے سورج گرہن کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

امریکہ میں لاکھوں لوگ سورج گرہن دیکھنے کے لیے ان ریاستوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں سورج مکمل طور پر غائب ہو جائے گا اور دن میں اندھیرا چھا جائے گا۔سال 2024 میں 3 بار سورج گرہن ہوگا جبکہ چاند گرہن 2 مرتبہ دیکھا جائے گا -کہا جارہا ہے کہ اس طرح کا مکمل سورج گرہن کئی سال کے بعد لگ رہا ہے اور اب 375 سال کے بعد دوبارہ لگے گا جس کے دنیا پر بہت اثرات ہوں گے اور دنیا بحران کا شکار ہوسکتی ہے –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے